گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج خواتین بھاگٹانوالہ میں مالیاتی انتظام پر تربیتی ورکشاپ
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی صلاحیت سازی کے جاری اقدامات کے تحت گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھاگٹانوالہ میں ‘‘مطابقت پذیر مالیاتی انتظام’’ کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔۔
ورکشاپ میں کالج کی سینیئر اساتذہ اور کلریکل عملے نے شرکت کی، جبکہ تربیتی سیشن کے فرائض مسٹر بلال منظور نے انجام دیے ۔ سیشن کے دوران شرکاء کو پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے ) کے قواعد و ضوابط اور ای پیڈز (e-PADS) کے عملی استعمال سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔شرکا نے ورکشاپ کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس تربیت سے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور مالیاتی امور کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔ تربیتی سیشن کے اختتام پر کالج پرنسپل ڈاکٹر صائمہ مبشرہ کی کاوشوں کو بھرپور سراہا گیا۔