انسانی زندگیوں کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری : ڈاکٹر عمارہ

 انسانی زندگیوں کا تحفظ پولیس  کی ذمہ داری : ڈاکٹر عمارہ

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا ہے کہ انسانی زندگیوں کا تحفظ اور سڑکوں و شاہراہوں سفر کو محفوظ بنانا ۔۔۔

پولیس کی ذمہ داری ہے اس لئے ٹریفک قوانین پر سو فیصد عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے ریاستی قوانین کو حرکت میں لانا ضروری ہے ،قانون شکن عناصر کیخلاف سخت ترین کاروائی ہو گی ۔ ڈی پی او آفس جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہ دھند کے دوران حد نظر مٖود ہو جانے سے حادثات کے خدشات بڑھ جاتے ہیں اس لئے ڈرائیوروں کو انتہائی احتیاط سے ڈرائیونگ کرنے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اگر غاڑی روڈ پر لانی پڑے تو اس کی رفتار انتہائی کم رکھیں اور فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں،اپنی گاڑی کو آگے جانیوالی گاڑیوں سے مناسب فاصلے پر رکھیں ۔اوورٹیکنگ اور اچانک بریک لگانے سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورت میں پولیس کی ہیلپ لائن سے رابطہ کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں