بد بخت بیٹے کا بو ڑھی ماں پر تشدد ،10 لاکھ کا سامان چھین لیا

بد بخت بیٹے کا بو ڑھی ماں پر تشدد ،10 لاکھ کا سامان چھین لیا

سکینہ بی بی کو اس کا بیٹا آئے روز مارتا پیٹتا تھا ، روکنے والوں پر بھی تشدد کرتا تھا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)بد بخت بیٹے نے 70 سالہ ماں سکینہ بی بی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھر سے دس لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان چھین کر گھر سے نکال دیا۔سکینہ بی بی، جو 23 جنوبی کی رہائشی ہیں، نے پولیس کو بتایا کہ ان کا بیٹا آئے روز انہیں مارتا پیٹتا ہے اور کئی بار برادری کے افراد نے بھی اس کے خلاف روکنے کی کوشش کی، مگر گزشتہ روز اس نے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے دوران ان کے کپڑے بھی پھٹ گئے ۔ملزم نے زبردستی زیورات، نقدی اور دیگر سامان چھین کر انہیں گھر سے نکال دیا۔ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں