ٹمپر شدہ گاڑی قبضہ میں لے کر کار سوار کو پو لیس کے حوالے کر دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اینٹی کار لفٹنگ سیل نے ٹمپر شدہ گاڑی قبضہ میں لے کر کار سوار کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔۔۔
لاہور روڈ قینچی موڑ پر چیکنگ کے دوران چیکنگ ٹیم نے اسلام آباد نمبر کی ایک مشکوک گاڑی کو روک کر جانچ پڑتال کی تو اس کی نمبر پلیٹ اور چیسز نمبر تبدیل شدہ پائے گئے ، جبکہ کار سوار جس کا نام نعمان بتایا جاتا ہے کوئی کاغذات بھی پیش نہ کر سکا جس پر گاڑی قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کروا دیا گیا۔