امانتا میں خیانت کا مقدمہ درج کروانے پر دھمکیاں

امانتا میں خیانت کا مقدمہ درج  کروانے پر دھمکیاں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)امانتا میں خیانت کا مقدمہ درج کروانے پر ملزم کا مدعی کو ہراساں کرنا مہنگا پڑ گیا ،ظفر کالونی کے رہائشی محمد بلال نے ضمیر الحسن کے خلاف مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔۔۔

 جس پر گزشتہ روز ضمیر الحسن نے مبینہ طور پر بلال کواسلحہ کے زور پر راستہ میں روک کر ہراساں کرتے ہوئے مقدمہ واپس نہ لینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، اور فرار ہو گیا، پولیس نے موصوف کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں