قائد اعظم سپورٹس گالا صحت مند سرگرمیوں کی جھلک

قائد اعظم سپورٹس گالا صحت مند سرگرمیوں کی جھلک

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا پریس کلب میں صحافتی وقار، اتحاد اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے جاری قائد اعظم سپورٹس گالا کی رنگا رنگ تقریبات نے شہر میں جوش و ولولہ پیدا کر دیا۔

 تقریب میں مسکراہٹیں اور صحت مند سرگرمیوں کی گونج دور دور تک سنائی دی۔اس موقع پر پریس کلب کے صدر عبد الحنان چودھری اور جنرل سیکرٹری شیخ محمد رضوان نے بتایا کہ یہ کھیلوں کا میلہ نہیں بلکہ ایک سوچ، ایک وژن اور اپنی منزل کی عملی تصویر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ثابت کیا کہ جب نیت صاف، حوصلہ بلند اور قیادت مضبوط ہو تو ناممکن بھی ممکن ہو جاتا ہے ۔صدر اور جنرل سیکرٹری نے کہا کہ سالانہ قائد اعظم سپورٹس گالا نہ صرف صحافی برادری کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی یہ پیغام دیتا ہے کہ صحافت صرف خبر تک محدود نہیں بلکہ صحت، اتحاد اور معاشرتی مثبت کردار کا نام بھی ہے ۔ آخر میں کھلاڑیوں کو ان کی بہترین کارکردگی پر داد دی گئی اور حوصلہ افزائی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں