موٹرسائیکل سوار بھکارن کو تشدد کا نشانہ بنا کر فرار

موٹرسائیکل سوار بھکارن کو تشدد کا نشانہ بنا کر فرار

فوزیہ قصائیاں والا پل کے قریب بھیک مانگ رہی تھی، مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)موٹرسائیکل سوار بھکارن کو شاہرائے عام پر تشدد کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا،لالیاں ی رہائشی فوزیہ بی بی فیصل آباد روڈ پر قصائیاں والا پل کے قریب بھیک مانگ رہی تھی کہ اس دوران ایک موٹرسائیکل سوار نے آتے ہی اسے گریبان سے پکڑ کر مارنا پیٹنا شروع کر دیا، شورواویلہ پر آس پاس کے لوگوں کے جمع ہونے اور مداخلت پر ملزم بھاگ نکلا، متاثرہ خاتون کی اطلاع پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں