سرگودھامیں صبح اور رات میں دھند پڑنے کا سلسلہ جاری
دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا،سردی بڑھنے کا امکان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع سرگودھا اور گردونواح میں بھی صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا سلسلہ جاری ہے جمعہ کی صبح شہری اور دیہی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے ، اور لگ بھگ 9بجے تک مطلع صاف ہوا تاہم شام کے بعد پھر سے دھند پڑنے لگی جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامناکرنا پڑا، جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے میں بارش اور سردی کی شدت میں مزید اضافہ کی پیش گوئی کی ہے ۔