اشتہار ی کو پناہ دینے والے شہری پر مقدمہ
شاہ پور صدر (نامہ نگار )اشتہار ی کو پناہ دیتے ہوئے شہری مقدمے کی زد میں آ گیا۔
مخبر کی اطلاع پر مقدمہ نمبر326 جرم 489ایف کا اشتہاری ملزم محمد حیات ولد لطیف سکنہ محلہ لوکڑی جوائیاں والی جھاوریاں اس وقت تنویر عباس ولد محمد حیات کے گھر کھانا کھا رہا ہے اگر ریڈ کیا جائے تو ملزم گرفتار ہو سکتا ہے مخبر کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا آبادی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اشتہاری ملزم محمد حیات اور تنویر دونوں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی۔