اوباش نوجوانوں نے محنت کش کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
نصر حیات کا بیٹا علی رضا کوٹ بھائی خان والی بال نیٹ پر کھیل رہا تھا ملزموں نے مارا
شاہ پور صدر (نامہ نگار )شاہپور کے قصبہ کوٹ بھائی خان میں والی بال کا میچ کھیلتے ہوئے اوباش نوجوانوں نے محنت کش کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالاتھانہ جھاوریاں میں مقدمہ درج ،شاہپور کا قبضہ کوٹ بھائی خان کے رہائشی نصر حیات ولد ظفر عباس قصاب نے پولیس تھانہ جھاوریاں میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کا بیٹا علی رضا کوٹ بھائی خان والی بال نیٹ پر کھیل رہا تھا کہ الزام اہلیہ فیضان ولد افتخار نے گالم گلوچ اور قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے میرے بیٹے کو پکڑ لیا تشدد کا نشانہ بنایا ملزم نے چاقووں کے وار کرکے علی رضا کو شدید زخمی کر دیا وجہ عناد چند زور قبل دونوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی بتائی جا رہی ہے پولیس تھانہ جھاوریاں نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کر دی۔