پولیس نے دوران گشت جھاوریاں بازار سے بھیک مانگنے والے کو دھر لیا

پولیس نے دوران گشت جھاوریاں  بازار سے بھیک مانگنے والے کو دھر لیا

شاہ پور صدر (نامہ نگار )پولیس نے دوران گشت جھاوریاں بازار سے بھیک مانگنے والے کو دھر لیا۔پولیس تھانہ جھاوریاں معمول کے گشت پر مین بازار جھاوریاں کی طرف سے بھیک مانگتا ہوا ایک بھکاری کو قابو کر لیا۔۔۔

 جس نے اپنا نا م فاضل محلہ بستی مندوانی تحصیل جتوئی ضلع مظفر گڑھ حال مقیم جھاوریاں بتا یا جامعہ تلاشی کے بعد بھکاری کی جیب سے 2 نوٹ 50 روپے والے 10 نوٹ 10 والے کل رقم 200 روپے برآمد ہوئے ۔پولیس تھانہ جھاوریاں نے بھکاری کے خلاف دفعہ 9 دیگر ینسی آرڈیننس 1958 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں