قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم کو پناہ دینے پر مقدمہ د رج

قتل کے مقدمہ میں اشتہاری  ملزم کو پناہ دینے پر مقدمہ د رج

شاہ پور صدر (نامہ نگار)قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم کو پناہ دینے پر شہری پر مقدمہ درج پولیس تھانہ شاہ پور کو بذریعہ مخبر اطلاع ملی۔۔۔

 کہ قتل کا اشتہاری محمد اقبال ولد عطا محمد قوم بھاگت سکنہ شاہ یوسف اس وقت نہر کنارے ڈیرہ محمد حفیط پر موجود ہے اور اس کا سالا محمد ممتاز ملزم کو کپڑے اور نقدی دے رہا ہے اگر ریڈ کیا جائے تو ملزم کو گرفتار کیا جاسکتا ہے ۔پولیس تھانہ شاہ پور نے ریڈ کیا تو اقبال اور اس کا سالا ممتاز فصلوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس تھانہ شاہ پور نے ملزم ممتاز کے خلاف اشتہاری کو پناہ دینے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں