چوری و نقب زنی کے مقدمات، لاکھوں مالیت کا سامان چوری
ساجد کی دکان سے 6 لاکھ کا سامان چوری ،مبارک اور صفدر کی مو ٹر سائکلیں چوری
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) شہر میں چوری و نقب زنی کے مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور موٹر سائیکلیں چوری ہو گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق جامع مسجد زکریہ جھاوریاں سے نامعلوم چور 64 ہزار روپے مالیت کی پانی والی ہیوی موٹر اتار کر لے گئے ، 90 شمالی کے عبدالغفار کے گودام سے 40 لاکھ روپے مالیت کا ٹینٹ سروس کا سامان، دھوری کے محمد شبیر اور 41 شمالی کے محمد عدیل کے گھر سے شادی کے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان، گرین ٹاؤن کے محمد عمران کی ٹیلر شاپ سے درجنوں اَن سلّے سوٹ، نقدی اور دیگر اشیاء چوری ہوئیں۔اسی طرح، لاری اڈا کے ساجد ایوب کی دکان سے 6 لاکھ روپے مالیت کا سامان، مڈھ موڑ سے محمد سلیمان، 99 شمالی سے مبارک علی اور سالم سے محمد صفدر کی موٹر سائیکلیں بھی چوری ہو گئی ہیں۔ پولیس نے تمام وارداتوں کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔