معراجِ مصطفیٰ ﷺ ایمان کا بنیادی حصہ :سید فضل حسین شاہ

معراجِ مصطفیٰ ﷺ ایمان کا  بنیادی حصہ :سید فضل حسین شاہ

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دُنیا FLX0391) چک 74 کی جامع مسجد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خطیبِ جمعہ سید فضل حسین شاہ نے کہا ہے کہ۔۔۔

 معراجِ مصطفیٰ ﷺ اللہ تعالیٰ کی عظیم نشانی اور نبی کریم ﷺ کا واضح معجزہ ہے ، جو ہمارے ایمان کا لازمی اور بنیادی حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ واقعہ معراج امتِ مسلمہ کے لیے عقیدے ، یقین اور عمل کی مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے ۔ معراج ہمیں نماز کی اہمیت، اطاعتِ الٰہی اور حضور اکرم ﷺ کے بلند و اعلیٰ مقام کا واضح درس دیتی ہے ۔خطیبِ جمعہ نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی عملی زندگی کو سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق ڈھالیں اور دینِ اسلام کی تعلیمات پر مکمل طور پر عمل کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں