قائدِ اعظم کے افکار پر عمل سے ہی مضبوط اور خوشحال پاکستان ممکن:چوہدری رضوان
خوشاب (نمائندہ دُنیا)سابق مشیر وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری رضوان مختار رندھاوا نے کہا ہے کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح برصغیر کے عظیم رہنما، مدبر سیاست دان اور با نی پاکستان تھے۔۔۔
جن کی اصول پسندی، دیانت داری اور آئین و قانون کی بالادستی پر یقین ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے ۔اپنی رہائش گاہ چک 47 ایم بی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام شہریوں کو مذہبی آزادی، مساوات اور بروقت انصاف کی فراہمی با نی پاکستان کا خواب تھا۔ اس خواب کو شرمندئہ تعبیر کرنے کے لیے ہمیں قائدِ اعظم کے افکار و تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اتحاد، نظم و ضبط اور ایمان کے اصولوں کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔