ستھرا پنجاب ٹرانزیشن کمیٹی کا اجلاس ، کام مقررہ مدت میں مکمل کرنیکی ہدایت

ستھرا پنجاب ٹرانزیشن کمیٹی کا اجلاس ،  کام مقررہ مدت میں مکمل کرنیکی ہدایت

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ستھرا پنجاب ٹرانزیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب لابر کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

 اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب، ستھرا پنجاب کے ڈسٹرکٹ اور تحصیل انچارجز اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں ٹرانزیشن کے عمل پر تفصیلی غور کیا گیا، جسکے تحت صفائی کے نظام کو موجودہ انتظام سے ستھرا پنجاب فریم ورک میں مثر اور مرحلہ وار منتقل کرنے ، ذمہ داریوں کی منتقلی، افرادی قوت، مشینری اور وسائل کے بہتر استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ٹرانزیشن کا عمل شفاف، منظم اور مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔ تاکہ عوام کو صفائی کی بہتر اور پائیدار سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں