مریم نواز ہیلتھ کلینک‘خواتین‘بچوں کو مفت طبی سہولیات فراہم

 مریم نواز ہیلتھ کلینک‘خواتین‘بچوں کو مفت طبی سہولیات فراہم

مریم نواز ہیلتھ کلینک‘خواتین‘بچوں کو مفت طبی سہولیات فراہم ماہر ڈاکٹرز، تربیت یافتہ طبی عملہ اور جدید مشینری 24گھنٹے مصروف عمل ہے حفاظتی ٹیکے ، غذائی پیکٹس،خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات بلا معاوضہ فراہم

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا )حکومتِ پنجاب کے صحتِ عامہ پروگرام کے تحت مریم نواز ہیلتھ کلینک کے تحت چک نمبر 74جنوبی، سرگودھا میں حاملہ خواتین اور بچوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔ کلینک میں ماہر ڈاکٹرز، تربیت یافتہ طبی عملہ اور جدید مشینری کی مدد سے چوبیس گھنٹے طبی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔کلینک میں حاملہ خواتین کے لیے تجربہ کار ایل ایچ وی/مڈوائف کے ذریعے مفت الٹراساونڈ، نارمل ڈیلیوری، بعد از زچگی معائنہ اور مفت ادویات کی سہولت موجود ہے ۔

اسی طرح بچوں کے لیے حفا ظتی ٹیکہ جات، غذائی پیکٹس اور خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات بھی بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہیں۔مزید برآں کمزور اور ضرورت مند بچوں کے لیے خصوصی غذائی پیکٹس دیے جا رہے ہیں۔ مریم نواز ہیلتھ کلینک میں روزانہ صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک لیڈی ڈاکٹر کے ذریعے معائنہ اور الٹراساونڈ کی سہولت دستیاب ہے ۔علاقہ مکینوں نے حکومتِ پنجاب کے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز ہیلتھ کلینک جیسے منصوبے دیہی علاقوں میں ماں اور بچے کی صحت کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان مفت طبی سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں