بچوں کی لڑائی پر ہمسائے کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی
بچوں کی لڑائی پر ہمسائے کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جہانگیر وغیرہ کی محمد شعیب کے گھر فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس مکان پر قبضہ کیلئے نعیم ، ساتھیوں کی شیر بہادر کے مکان پر بلا اشتعال فائرنگ
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) فائرنگ کے دو مختلف واقعات کے دوران نواحی علاقے 74شمالی میں بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر جہانگیر وغیرہ نے مسلح ہو کر اپنے ہمسائے محمد شعیب کے گھر پر آ کر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، املاک کو نقصان پہنچا، جبکہ گھر والوں نے چھپ کر جانیں بچائیں،اسی طرح منگووالی میں مکان پر قبضہ کی کوشش کے دوران نعیم اور اسکے ساتھیوں نے شیر بہادر کے مکان پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے دیواروں ، کھڑکیوں اور دروازہ کو نقصان پہنچایا، دونوں واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ، پولیس نے مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کر دی۔