ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کے حصول میں دشواریوں کا سخت نوٹس

ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کے حصول میں دشواریوں کا سخت نوٹس

ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کے حصول میں دشواریوں کا سخت نوٹس دشواریوں کے خاتمے اور کیسز لٹکانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کے حصول میں حائل دشواریوں اور اکاؤنٹس آفس کی طرف سے نت نئے اعتراضات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈویژنل سربراہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام سرکاری محکمہ جات سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو پنشن کے حصول میں دشواریوں کے خاتمے اور ان کے کیسز کو بلا وجہ لٹکانے والے افراد کے خلاف کارروائی کریں’ تا کہ زندگی کا نصف سے زائد حصہ عوامی خدمت میں صرف کرنے والے ان ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں