میونسپل کارپوریشن کا جمعہ بازارفیس وصول کرنے کا فیصلہ
میونسپل کارپوریشن کا جمعہ بازارفیس وصول کرنے کا فیصلہ فیس حامد علی شاہ روڈ میاں خان روڈ اور کارخانہ بازار سے وصول کی جائیگی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے حامد علی شاہ روڈ میاں خان روڈ اور کارخانہ بازار سے جمعہ بازارفیس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان بازاروں کی نیلامی کے لیے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں یاد رہے کہ بلدیہ سرگودھا نے لیاقت مارکیٹ سمیت متعدد بازاروں میں جمعہ بازار لگانے کا ٹھیکہ دیا ہوا ہے متعدد ریڑھی والے فیس سے بچنے کے لئے حامد علی شاہ میاں خان روڈ اور کارخانہ بازار میں جمعہ کے روزکھڑاہوجاتے ہیں جس پر میونسپل کارپوریشن نے ان بازاروں کو بھی جمعہ فیس وصولی عائد کرکے وصولی شروع کر دی ہے ۔