شہریوں کو پانی اور سیوریج فیس کے بل ارسال کر دئیے گئے

شہریوں کو پانی اور سیوریج فیس کے بل ارسال کر دئیے گئے

شہریوں کو پانی اور سیوریج فیس کے بل ارسال کر دئیے گئےگھروں میں کنکشن نہ ہونے کے باوجود واسا نے واٹر فیس کے بل بھیج دئیےشہریوں کی چیخیں نکلنا شروع ، پانچ مرلہ کے مکانوں کو سبسڈی دی ،حکام

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) واسا سرگودھا نے پینے کے پانی اور سیوریج فیس وصولی کے لیے بلز شہریوں کا ارسال کرنا شروع کر دیے ہیں ذرائع کے مطابق واسا نے ایسے گھروں کو بھی واٹر فیس کے بلز بھیجے ہیں جن کے گھروں میں کنکشن نہیں ہے جبکہ بلوں پر ایڈریس بھی درست نہ ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ واسا حکام نے میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی جانب سے کئے گئے بوگس سروے پر بلز بھجوا دیئے ہیں جبکہ بلز زیادہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کی چیخیں نکلنا شروع ہوگئی ہیں دوسری جانب واسا ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ مرلہ تک کے مکانوں کو خصوصی سبسڈی دی گئی ہے شہری بل جمع کرائیں تاکہ سیوریج اور پینے کے پانی کے ار بوں کے میگا پراجیکٹ جلد مکمل ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں