زمینی پانی پر واٹر فیس لگانے کے لئے اقدامات شروع
زمینی پانی پر واٹر فیس لگانے کے لئے اقدامات شروع واسا سرگودھا نے مختلف امور اور تجاویز پر تیزی سے کام شروع کر دیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) واسا سرگودھا نے زمینی پانی پر واٹر فیس لگانے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ذرائع کے مطابق نئے مالی سال سے یہ واٹر فیس لاگو کی جائے گی چند سال قبل میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے بھی یہ فیس لاگو کی تھی لیکن عملدرآمد نہ ہوسکا زمینی پانی پر فیس دیگرشہروں میں واسا وصول کر رہی ہے ،اس حوالے سے مختلف امور اور تجاویز پر تیزی سے کام جاری ہے ۔