بن بلائے مہمان د لہا،د لہن کے والدین کی جیبیں صاف کرگئے

بن بلائے مہمان د لہا،د لہن کے والدین کی جیبیں صاف کرگئے

بن بلائے مہمان د لہا،د لہن کے والدین کی جیبیں صاف کرگئےمختار احمد کی بیٹی کی بارات ہوٹل پہنچی تو والدین ،شرکا کے ساڑھے 4لاکھ اڑا لئے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) بن بلائے مہمان د لہا اور د لہن کے والدین اور دیگر شرکاء کی جیبوں کا صفایا کرتے ہوئے ساڑھے چار لاکھ روپے سے زائد کی رقوم سمیت رفوچکر ہو گئے ،بتایا جاتا ہے کہ موضع ودھن کے رہائشی مختار احمد کی بیٹی کی بارات مقامی ہوٹل میں جوں ہی پہنچی تو رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم جیب تراشوں نے مختار احمد اسکے سمدھی حافظ محمد یار سمیت دیگر شرکاء کی جیبوں کا صفایا کر کے ساڑھے چار لاکھ روپے سے زائد کی رقوم چوری کر لی اور رفوچکر ہو گئے ،اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی تاحال کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں