ناکہ پر مشکوک کار سے شراب کی 420بوتلیں برآمد کر لی گئیں

ناکہ پر مشکوک کار سے شراب کی 420بوتلیں برآمد کر لی گئیں

ناکہ پر مشکوک کار سے شراب کی 420بوتلیں برآمد کر لی گئیںمنشیات فروش خاتون نوشین،ساتھی فیضان کو گرفتارکر لیا گیا، مقدمہ درج

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر پولیس کی بڑی کارروائی، دورانِ گشت شراب کی بھاری سپلائی ناکام بنا دی گئی بتایا جاتا ہے کہ 106 چک کے قریب ناکہ بندی کے دوران مشکوک کار سے شراب کی 420بوتلیں برآمدہوئیں ،اور منشیات فروش خاتون نوشین،ساتھی فیضان کو گرفتارکر لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے شہر اور دیگر علاقوں میں شراب سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے ،جس پر ان کے خلاف امتناعِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا،جبکہ بہترین کاروائی پر ڈی پی او نے ایس ایچ او صدر، سب انسپکٹر عمر فاروق اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں