2بجلی چور پکڑے گئے مقدمات درج،کنکشن منقطع
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا )ایس ڈی او واپڈا بھاگٹانوالہ سب ڈویژن نمبر 1شہزاد طارق کی ہدایات پر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
اسی سلسلے میں واپڈا ٹیم نے نواحی چک نمبر 27جنوبی میں کارروائی کرتے ہوئے دو بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ محمد سرور اور علی گوہر واپڈا کی مین کیبل میں ڈائریکٹ تار لگا کر غیر قانونی طور پر بجلی چوری کر رہے تھے ۔ واپڈا عملہ نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کنکشن اتار دیے اور شواہد قبضے میں لے لیے ۔ تھانہ بھاگٹانوالہ میں مقدمات درج کروا دیئے گئے۔