منشیات فروش گرفتار 240گرام آئس برآمد
سلانوالی (نمائندہ دنیا)سلانوالی پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 240 گرام آئس برآمد کر لی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
سلانوالی کے نواحی چک نمبر 121جنوبی کا رہائشی ممتاز الٰہی ولد سردار خان منشیات فروخت کر رہا تھا کہ تھانہ سلانوالی پولیس نے اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے برآمد شدہ منشیات قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔