چڑیا گھر کی تعمیر کا منصوبہ متنازع حکومت کا اظہار تشویش

چڑیا گھر کی تعمیر کا منصوبہ متنازع حکومت کا اظہار تشویش

منصوبہ 2017میں شروع ،2021میں مکمل ہونا تھا،35کروڑ 61لاکھ 80ہزار تخمینہ ،تعمیراتی کام اور اخراجات کی رپورٹ فراہم نہ کرنے پرمنصوبہ ہینڈاوور نہ ہوسکا

سرگودھا (نعیم فیصل) ڈویژنل ہیڈکوارٹر سرگودھا میں پہلے چڑیا گھرکی تعمیر کا منصوبہ بھی بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ اور انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث متنازع بن کر رہ گیا ہے جس پر حکومت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت جاری کر دی ہے ، ذرائع کے مطابق منصوبہ 2017میں شروع ہوا جس کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 35کروڑ61لاکھ 80ہزار روپے لگایا گیا، ہنگامی بنیادوں پر ایک نجی کمپنی کو ٹھیکہ دے کر ابتدائی طور پر10کروڑ73لاکھ 66ہزار روپے کے فنڈز کئے گئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام فنڈز لگ بھگ جاری ہو چکے ہیں اوریہ منصوبہ 2021تک مکمل طور پر فعال ہونا تھا مگر ا سیاسی عدم استحکام ،متعلقہ شعبوں کے مابین کوارڈی نیشن کے فقدان کی وجہ سے یہ منصو بہ مسلسل تاخیر کا شکار رہا ،ذرائع کے مطابق تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے ، ڈائریکٹوریٹ آف وائلڈ لائف اینڈ پارکس نے تعمیراتی کام اور اخراجات کی مکمل رپورٹ طلب کی تھی ، آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود تعمیراتی کاموں کی رپورٹ ارسال نہ کی جا سکی اورڈیڑھ سال بعد بھی یہ سکیم متعلقہ حکام کے ہینڈ اوور نہیں ہوسکی ،پلاننگ آفیسر ڈائریکٹوریٹ آف وائلڈ لائف اینڈ پارکس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر انتظامیہ اور بلڈنگز حکام کو ہدایت نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ جب تک تعمیراتی کاموں اور اخراجات کی مکمل رپورٹ نہیں بھجوائی جاتی اس وقت تک سکیم ہینڈ اوور نہیں ہو سکے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں