یونیورسٹی آف سرگودھا میں سالانہ ریسرچ ایرینا کی اختتامی تقریب
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام دوسرے سالانہ ریسرچ ایرینا 2025 کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ریسرچ ایرینا کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے والے تعلیمی و انتظامی افسران اور جملہ ملازمین کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈز دیے گئے ۔تقریب کے مہمانِ خصوصی چابہار انٹرنیشنل یونیورسٹی، ایران کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالغفور بادپا تھے ، جبکہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس اور پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان نے بطور مہمانِ اعزاز شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر احمد رضا بلال سمیت مختلف تعلیمی و انتظامی شعبہ جات کے سربراہان ،طلبہ و طالبات بڑی تعداد میں موجود تھے ۔