وزیراعلیٰ پنجاب کی 4فروری کو آمد ،تیاریاں شروع کر دی گئیں
وزیراعلیٰ پنجاب کی 4فروری کو آمد ،تیاریاں شروع کر دی گئیںدورہ کے موقع پر ممکنہ احتجاج کے پیش نظر خصوصی سکیورٹی کیلئے ادارے متحرک
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرگودھا میں 4فروری کو متوقع آمد کے حوالے سے جہاں لیگی عہدیدارا ن اور عوامی نمائندوں کیساتھ ساتھ انتظامیہ نے تیاریاں شروع کر دی ہیں وہاں تجاوزات آپریشن کے دوران دکانداروں اوربیروزگار ہونیوالے افراد کی جانب سے عوامی نمائندوں پر کڑی تنقید کے ساتھ ساتھ وزیر اعلی کے دورہ کے موقع پر ممکنہ احتجاج کے پیش نظر خصوصی سکیورٹی کیلئے ادارے متحرک ہو گئے ہیں ،شہریوں کا کہنا ہے کہ اراکینِ اسمبلی اور وہ افراد جو طویل عرصے سے عوامی مسائل پر خاموش تھے ، اب اچانک گھروں سے باہر نکل آئے ہیں، جو عوام کو بے وقوف بنانے کے مترادف ہے تجاوزات کے نام پر غریبوں کے چھپر اور چانیاں گرائی جاتی رہیں، مگر اس دوران منتخب نمائندے اور بااثر شخصیات کہیں نظر نہ آئیں۔ عوامی شکایات، ناجائز کارروائیاں اور زیادتیاں مسلسل جاری رہیں، لیکن کسی نے آواز بلند نہ کی۔اب جب وزیراعلیٰ سرگودھا آ رہی ہیں تو وہی چہرے اچانک عوام کے ہمدرد بن کر سامنے آ گئے ہیں۔