جوہرآباد میں چنک چی رکشوں کے غیر قانونی اڈے ‘ ٹریفک نظام درہم برہم
خوشاب (نمائندہ دنیا)ضلعی صدر مقام جوہرآباد میں چنک چی رکشوں کے غیر قانونی اڈوں نے شہر کے چوکوں اور چوراہوں پر آمد و رفت کی راہیں مسدود کر دی ہیں، جس کے باعث شہریوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مین بازار میں ختم نبوت چوک، لائبریری چوک، جنوبی بازار اور دیگر اہم مقامات پر رکشہ ڈرائیوروں نے مستقل قبضہ جما رکھا ہے ۔ان غیر قانونی اڈوں کے باعث نہ صرف ٹریفک جام معمول بن چکا ہے بلکہ ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران بھی ان غیر قانونی رکشہ اڈوں کو ختم کرانے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی۔