سرگودھا فن فیئر، اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل کی شرکت، نوجوان فنکاروں کی حوصلہ افزائی

 سرگودھا فن فیئر، اسسٹنٹ کمشنر  شیریں گل کی شرکت، نوجوان  فنکاروں کی حوصلہ افزائی

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)سرگودھا میں منعقدہ فن فیئر کی رنگا رنگ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا محترمہ مس شیریں گل نے خصوصی شرکت کی۔

 ان کی آمد پر منتظمین اور شرکاء کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، جبکہ تقریب میں ان کی شرکت کو بے حد سراہا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے فن فیئر میں پیش کیے گئے تخلیقی فن پاروں، مختلف اسٹالز اور نوجوان فنکاروں کی صلاحیتوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات نہ صرف مثبت سوچ کو فروغ دیتی ہیں بلکہ نوجوان نسل کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں