پل گیارہ و گردونواح میں آوارہ کتے‘4بکریاں مار ڈالیں
عارف علی کے ڈیرے پر حملہ، کئی بکریاں زخمی ،علاقے میں خوف وہراس
46اڈا (نمائندہ دنیا )پل گیارہ و گردونواح میں آوارہ اور خونخوار کتوں کی بھرمار عوام کے لیے خوف کی علامت بن چکی ہے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات چک نمبر 111جنوبی میں آوارہ کتوں نے عارف علی کے ڈیرے پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں چار عدد بکریاں ہلاک ہو گئیں جبکہ کئی دیگر بکریاں شدید زخمی ہوئیں واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے بچوں، بزرگوں اور مویشیوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔