ٹریکٹر ٹرالی حادثہ میں زخمی نوجوان دو ماہ بعد دم توڑ گیامتوفی کی والدہ پہلے ہی جاں بحق ہوچکی

 ٹریکٹر ٹرالی حادثہ میں زخمی  نوجوان دو ماہ بعد دم توڑ گیامتوفی  کی والدہ پہلے ہی جاں بحق ہوچکی

خوشاب (نمائندہ دنیا)نسیم کالونی قبرستان کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے تصادم میں شدید زخمی ہونے والا نوجوان دو ماہ تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

 تفصیلات کے مطابق عبدالمنعم سکنہ اعجاز کالونی جوہرآباد دو ماہ قبل اپنی والدہ صفیہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی۔حادثے میں صفیہ بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئی تھیں جبکہ عبدالمنعم شدید زخمی ہو گیا تھا۔ وہ دو ماہ تک الائیڈ ہسپتال فیصل آباد اور مقامی ہسپتالوں میں زیر علاج رہا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں