کمیٹی کے 80ہزار روپے ہڑپ کر کے ڈکیتی کا ڈرامہ رچا دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمیٹی کے 80ہزار روپے ہڑپ کر کے واردات کا ڈرامہ رچانے والا شخص دھر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق139 جنوبی سے عامر شہزاد نے پولیس ایمرجنسی 15پر اطلاع دی کہ دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اس سے 80ہزار روپے چھین لئے ہیں جس پر فوری طور پر نفری نے موقع پر جا کر چھان بین کی تو انکشاف ہوا کہ موصوف نے لوگوں کی کمیٹی کے 80ہزار رو پے اپنے ذاتی کام پر خرچ کر کے ڈکیتی کی واردات کا جھوٹا ڈرامہ کیا جس پر اسے حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا