پولیس مقابلہ کے بعد زخمی اشتہاری و منشیات فروش گرفتار

پولیس مقابلہ کے بعد زخمی اشتہاری و منشیات فروش گرفتار

2موٹر سائیکلوں پر سوار ملزم ناکہ توڑ کر فرار ہوئے ،تعاقب پر فائرنگ کر دی وقار کو ساتھیوں کے فائر لگے ،دیگر فرار،موٹر سائیکل،چرس،کلاشنکوف برآمد

پھلروان (نمائندہ دنیا ) تھانہ پھلروان کی حدود میں پولیس مقابلہ کے بعد اشتہاری و منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ،تفصیلات کے مطابق شہیانوالہ نالہ پر دوران ناکہ بندی دو موٹر سائیکلوں کو روکنے کی کوشش کی جو ناکہ توڑ کر پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے ۔ پولیس نے تعاقب کیا تو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے قریبی فصل کماد میں گھس گئے پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائر کیے ۔ فائرنگ رکنے کے بعد دوران سرچ آپریشن ایک شخص زخمی حالت میں ملا جس کی شناخت وقار احمد کے نام سے ہوئی جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا ،ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم تھانہ پھلروان میں اشتہاری پایا گیا، ملزم کے قبضہ سے موٹر سائیکل ،دو پیکٹ چرس وزنی 2020 گرام اور ایک عدد کلاشنکوف برآمد ہو ئی جبکہ اسکے ساتھی فرار ہو گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں