بینظیر انکم سپورٹ کے ریٹیلر سے لاکھوں روپے ہتھیا لئے
فخر عباس بینک سے رقم نکلوا کر نکلا تو نامعلوم افراد نے اپنے پیسے گرنے کا بتایاتیسرے شخص نے بیگ سے پونے 9لاکھ روپے نکال لئے ،مقدمہ درج کر لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نامعلوم افراد نوسربازی کے ذریعے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ریٹیلر کو لاکھوں کا ٹیکہ لگا کر رفوچکر ہو گئے ، بتایا جاتا ہے کہ 168شمالی کا فخر عباس جو کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ڈیوائس کے ذریعے مستحق افراد کو امدادی رقم نکال کر دیتا ہے گزشتہ روز جوں ہی مقامی بینک سے رقم نکلوا کر باہر آیا تو کچھ فاصلے پر اسے دو نامعلوم نے انہیں روک کر کہا کہ ہمارے پیسے گرے ہیں ، تم تلاشی دو اسی اثناء میں ایک اور شخص آ گیاجس نے کہاکہ میں فیصلہ کئے دیتا ہوں اپنی اپنی صفائی دو،اور تلاشی کے دوران بیگ سے پونے 9لاکھ روپے نکال ایک طرف رکھتے ہوئے فخر عباس سے کہا کہ 15قدم اٹھاؤ اور کلمہ پڑھتے جاؤ، جب وہ یہ کر کے واپس پلٹا تو ملزما ن غائب تھے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تاحال کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔