یوم یکجہتی کشمیر ،5فروری کو آرٹس کونسل میں مرکزی تقریب

 یوم یکجہتی کشمیر ،5فروری کو آرٹس کونسل میں مرکزی تقریب

یوم یکجہتی کشمیر ،5فروری کو آرٹس کونسل میں مرکزی تقریب کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی جائے گی،سیمینارز ہونگے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ سرگود ھا کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مرکزی تقریب 5 فروری صبح 9:45 بجے آرٹس کونسل کمپلیکس سرگودہا میں منعقد ہوگی۔ تقریب میں اعلیٰ حکام، سول سوسائٹی کے نمائندے اور مختلف اداروں کے افسران شرکت کریں گے ۔تقریب کا آغاز مرکزی سیمینار سے ہوگا جس کے بعد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی میں انتظامی افسران، سول سوسائٹی اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہوں گے ۔ تمام تحصیلوں میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں واک اور سمینارزکا انعقاد کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر تمام محکموں کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں تاکہ تقریبات منظم اور موثر انداز میں مکمل ہوں۔سیمینار کے آغاز پر صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی تاکہ کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں