پولیو مہم کا افتتاح،والدین بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں،عاصم میکن

پولیو مہم کا افتتاح،والدین بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں،عاصم میکن

پارلیمانی سیکرٹری نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں بچے کو پولیو سے بچائو کے ڈراپس بھی پلائےپیدائش سے 15 ماہ تک کے بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروائیں،میڈیا سے گفتگو

شاہپور صدر(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا) والدین پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں ، ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری سردار محمد عاصم شیر میکن صاحب نے ٹی ایچ کیوہسپتال شاہپور صدر میں چھ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازکرتے ہوئے کیا ،انہوں نے پانچ سال سے کم عمر کے بچے کو انسداد پولیو قطرے بھی پلائے ،ایم ایس ڈاکٹر نوید ایوب انصاری نے میڈیا کو بتایا کہ مہم 8 فروری تک جاری رہے گی محکمہ ہیلتھ کا عملہ بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے ۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن)چو دھری محمد افضل میکن ،ضلعی نائب صدر ملک تیمور قطبی ٹوانہ ،ایم ایس ڈاکٹر ندیم الرسول حاجی اصغر سیال ،گلزارحسین ،مہر احمد یار بکھر ،سید ظفر اقبال شاہ ،رانا محمد ممتاز جھمٹ ،حاجی منیر احمد ناز بھی موجود تھے ،پارلیمانی سیکرٹری سردارمحمد عاصم شیر میکن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدین سے اپیل کی ہے وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں، انہوں نے کہا کہ پیدائش سے 15 ماہ تک کے تمام بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بروقت مکمل کروائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں