پنک گیمز :کھلاڑیوں،ٹیچرز،سکول انتظامیہ کے اعزاز میں تقریب
پنک گیمز :کھلاڑیوں،ٹیچرز،سکول انتظامیہ کے اعزاز میں تقریبڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے منتخب کھلاڑیوں دیگر میں اسناد اور شیلڈ تقسیم کیں
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کھیلتا پنجاب ویژن کے تحت پنک گیمز 2026 کے سلسلہ میں منتخب ہونے والی گرلز کھلاڑیوں، آفیشل سپورٹس ٹیچرز اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ڈی سی آفس کے کمیٹی روم کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے کی۔تقریب کے دوران منتخب کھلاڑیوں،سپورٹس ٹیچرز اور تعلیمی اداروں کے نمائندگان میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں اور انہیں شاندار کارکردگی کو سراہا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے کہا کہ خواتین کھیلوں کا فروغ حکومتِ پنجاب اور وزیرِ اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کا اہم حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے ،سپورٹس ٹیچرز اور بالخصوص پرنسپل صاحبان خواتین کھیلوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں جو قابلِ تحسین ہے ۔