پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ بوائز کالج ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز تعینات

 پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ بوائز  کالج ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز تعینات

سلانوالی (نمائندہ دنیا)گورنمنٹ ایسوسی ایٹ بوائز کالج سلانوالی کے پرنسپل ملک ضیاء الحسن اعوان کو ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کے عہدے پر ترقی دے کر سرگودھا تعینات کر دیا گیا ہے ۔

 ان کی ترقی کو تعلیمی حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ ملک ضیاء الحسن اعوان گزشتہ چھ سال سے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ بوائز کالج سلانوالی میں بطور پرنسپل اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی سے انجام دے رہے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں