ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد 3ملزم گرفتار کر لئے گئے

ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد 3ملزم گرفتار کر لئے گئے

خوشاب (نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

خوشاب پولیس نے دورانِ گشت تین افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے تین بور پسٹل، دو کارتوس اور 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کی۔ جبکہ مٹھہ ٹوانہ پولیس نے مشکوک حالت میں گھومنے والے ایک شخص کو گرفتار کر کے تلاشی کے دوران اس سے پسٹل سیون ایم ایم اور دو گولیاں برآمد کیں۔ متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں