زرعی رقبہ پر جانورچھوڑ کر فصل کماد تباہ ،آگ لگا دی ،مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نواحی علاقے اجنالہ میں تلخ کلامی پر ممتاز وغیرہ نے مخالف علی حسن کے زرعی رقبہ پر اپنے درجنوں جانورچھوڑ کر فصل کماد تباہ کر دی، اور بعدازاں مبینہ طور پر کماد کو آگ لگا۔
دی جس کے باعث ساڑھے تین لاکھ روپے سے زائد مالیت کا گنا جل کر راکھ ہو گیا، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ،متاثرہ کاشتکار کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ در ج کر کے کاروائی شروع کر دی۔