یونیورسٹی آف سرگودھا میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط

یونیورسٹی آف سرگودھا میں باہمی  تعاون کے معاہدے پر دستخط

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں ’’رورل ریسرچ لیب‘‘اور’’اے سی آئی اے آر سٹرس ویلیو چین‘‘منصوبوں کے مابین باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ تقریب ملٹی پرپز ہال کے کمیٹی روم میں منعقد کی گئی۔

مفاہمتی یادداشت پرپروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان اور ڈاکٹر محمد عرفان نے پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کی موجودگی میں دستخط کیے ۔اس معاہدے کا مقصد سٹرس ویلیو چین اور دیہی ترقی سے متعلق اقدامات کے لیے باہمی تحقیقی تعاون، علمی اشتراک اور فیلڈ بیسڈ جدت کو فروغ دینا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں