لکسیاں:منشیات فروش گرفتار 1.82 کلو چرس برآمد

 لکسیاں:منشیات فروش گرفتار  1.82 کلو چرس برآمد

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ لکسیاں پولیس نے ایک اور بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ لکسیاں فہد بلال نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سیف اللہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1 کلو 820 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں