پولیس کی کارروائیاں، جواری گرفتار، اسلحہ برآمد
واں بھچراں اور چکڑالہ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی
میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی کی ہدایات پر تھانہ واں بھچراں اور چکڑالہ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کر لیا۔واں بھچراں پولیس نے مرغ لڑائی پر جوا کھیلنے والے 7 افراد سے نقد رقم اور مرغ برآمد کیے جبکہ تھانہ چکڑالہ پولیس نے ایک ملزم سے کلاشنکوف برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔