منشیات فروش گرفتار،چودہ سو گرام چرس برآمد،مقدمہ درج
خوشاب (نمائندہ دُنیا) منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران پولیس تھانہ سٹی جوہرآباد نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش محمد اخلاق عرف کالو باگڑی کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 1400 گرام چرس برآمد ہوئی جس پر اس کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔