قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،کلاشنکوف برآمد،مقدمہ درج

 قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم  گرفتار،کلاشنکوف برآمد،مقدمہ درج

موچھ (نمائندہ دنیا)جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے۔۔۔

 تھانہ پائی خیل نے مخبر کی اطلاع پر دوران چیکنگ اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم انعام اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے کلاشنکوف برآمد کی جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔ملزم کے خلاف تھانہ پائی خیل میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں