ایکسائزانسپکٹر کے خلاف تاجروں کا شدید احتجاج

 ایکسائزانسپکٹر کے خلاف تاجروں کا شدید احتجاج

میانوالی (نامہ نگار)صدر مین بازار میانوالی مبین خان شیروانی نے الزام عائد کیا ہے کہ انسپکٹر ایکسائیز عظمت اللہ خان دکانداروں کو انسپیکشن اور چھاپوں کے نام پر ہراساں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سامان ضبط کرنے اور تلاشی کے بہانے تاجروں کو بلیک میل کیا جا رہا ہے جس سے بازار میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے ۔ تاجروں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ افسر کو فوری طور پر یہاں سے ہٹایا جائے ، بصورت دیگر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں