انجمن تاجران کی افواج پاکستان کے حق میں ریلی نکالی

انجمن تاجران کی افواج پاکستان کے حق میں ریلی نکالی

انجمن تاجران کی افواج پاکستان کے حق میں ریلی نکالی شرکاء نے بینر کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر افواج کے حق میں نعرے درج تھے

کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)مسلم لیگ نواز اور انجمن تاجران کلورکوٹ کے زیر اہتمام ایم سی کلورکوٹ سے لیکر ریلوے پھاٹک تک افواج پاکستان کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شرکاء نے بینر کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر افواج پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نواز کے سٹی صدر رانا شوکت علی اور انجمن تاجران کے صدر رانا صغیر احمد کی قیادت میں میونسپل کمیٹی کلورکوٹ سے لیکرریلوے پھاٹک تک افواج پاکستان کے حق میں ریلی نکالی گئی ریلی میں شرکاء نے بینر کتبے چیف اف ڈیفنس فورسز کی تصاویر اٹھا رکھیں بینروں کتبوں پر پاک ارمی کے حق میں نعرے درج تھے شرکاء نے افواج پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے اور دھشت گردی کی جنگ میں افواج پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے کا عہد کیا ریلی میں سیاسی وسماجی شخصیات لیگی کارکنوں شہریوں تاجروں میڈیا نمایندگان نے شرکت کی۔ریلی کی حفاطت کے لیے ایس ایچ او تھانہ کلورکوٹ حسین مہدی عمران کی قیادت میں مسلح پولیس نفری بھی موجود تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں