یونیورسٹی آف میانوالی کے طلبا کے مسائل حل کئے جائیں،حافظ جاوید
یونیورسٹی آف میانوالی کے طلبا کے مسائل حل کئے جائیں،حافظ جاوید بی ایس مکمل کرنے والے طلباء و طالبات ابھی تک ٹرانسکرپٹ سے محروم
میانوالی (نامہ نگار )یونیورسٹی آف میانوالی طلباء و طالبات کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے کیا ہے تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف میانوالی سے بی ایس مکمل کرنے والے طلباء و طالبات ابھی تک ٹرانسکرپٹ سے محروم ہیں تقریباً آٹھ نو ماہ سے طلبہ دربدر ہورہے ہیں ٹرانسکرپٹ کی عدم موجودگی کی وجہ سے نہ تو وہ آگے داخلہ لے سکتے ہیں اور نہ ہی کسی جاب کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں کئی طلبہ بیرون ملک اپلائی کرنے کے خواہشمند تھے لیکن ان کا پورا سال ضائع کردیا گیا ہے امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے طلبہ کے اس قسم کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں۔